متحدہ عرب امارات(نمائندہ خصوصی)پاکستان کا سب سے مقبول، لیڈنگ اردونیوزاور کرنٹ افئیرزچینل سماء یوکے میں پھر سے لانچ کردیا گیا۔ برطانیہ میں ناظرین اپنا ہر دل عزیزچینل اسکائی ای پی جی 759 پردیکھ سکتے ہیں۔ سماء کی یوکے میں ری لانچنگ ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سے سماء کے ناظرین کا دائرہ وسیع ہوگا۔ اوربرطانیہ میں سماء کے چاہنے والے، اسکی خبروں پربھروسہ کرنے والے، اوراسکے پروگراموں کے ذریعہ حالات حاضرہ پرنظررکھنے والے بھرپوراستفادہ کریں گے۔ یوکے کے ناظرین اب سماء پربروقت خبریں اوراپ ڈیٹس دیکھ سکیں گے۔سماء ٹی وی ساری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔ یورپ میں سماء دیکھنے والوں کی تعداد 2کروڑ90 لاکھ تک پہنچتی ہے۔ شمالی امریکا، ایشیاء، اور مشرق وسطی میں سماء موبائل، آئی پی ٹی وی، سیٹیلائیٹ، اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمزپردیکھا جاتا ہے۔ سماء پاکستان کے سماجی اور سیاسی پہلوؤں کی رپورٹنگ کے حوالے سے عالمی نیوز ایجنسیوں کے لیے معلومات کا مستند ذریعہ بھی ہے۔نہ صرف سماء نے روایتی نیوزکی ویور شپ میں حریفوں کو زیرکیا بلکہ سوشل میڈیا پرزیادہ سے زیادہ نمبرزسمیٹے ہیں۔ صرف یوٹیوب پرسماء کے 73 لاکھ 60 ہزارسے زائد سب اسکرائبرز ہيں۔ ٹوئٹرپرسماء کے 28 لاکھ فالوورز ہیں۔ 7 لاکھ 50 ہزارناظرین سماء کوفیس بک پر فالو کرتے ہیں۔ 10 لاکھ سے زائد ناظرین سماء ویب سائیٹ کا ماہانہ وزٹ کرتے ہیں۔ سماء ایڈوٹینمنٹ اور اینٹرٹینمنٹ میں پہلے ہی بھرپورکونٹینٹ فراہم کررہا ہے۔ سماء انتظامیہ مستقبل قریب میں اینٹرٹینمنٹ چینل لانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ تاکہ اپنے ناظرین تک معیاری تفریحی کونٹینٹ بھی پہنچاسکے۔
سماء اپنے ناظرین کے لیے کئی اقسام کا معلوماتی اور تفریحی مواد فراہم کرتا ہے۔ حالات حاضرہ کے پروگرام، ٹاک شوز، اسپورٹس، ایڈوٹینمنٹ، اوربھرپور اینٹرٹینمنٹ مہیا کرتا ہے۔ سماء کے مقبول ترین پروگرامات میں ندیم ملک لائیو، قطب آن لائن وتھ بلال قطب، خبرہارآفتاب اقبال کے ساتھ، نیوز بیٹ پارس جہانزیب کے ساتھ، گیم سیٹ میچ سویرا پاشا کے ساتھ کہ جس میں شاہد آفریدی کہ جوسما اسپورٹس کے ڈائیرکٹربھی ہیں، بھرپورشرکت کرتے ہیں۔ ناظرین پر جدید تحقیق کی بنیاد پرنئے پروگرام جیسے ”بلیک اینڈ وائٹ حسن نثارکے ساتھ”لانچ کیا گیا ہے، اور منصور علی خان کا ”میرے سوال” کہ جوخبر کی سرخیوں سے آگے جاکرگہرے تجزیوں اورتبصروں سے بھرپور ہوتا ہے۔
یوکے سماء کی ری لانچنگ پرپیغام میں سی ای او سماء ٹی وی نوید صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور مشرق وسطٰی میں ہماری کامیابی ناظرین کا دائرہ مزید وسیع کرنے میں معاون ثابت ہوئی۔ سماء یوکے پاکستانی تارکین وطن کے لیے اپنی خدمات پیش کرے گا۔ ہمارا مقصدپاکستان سے باہررہنے والے پاکستانیوں میں اتحاد اور یگانگت کا احساس قائم کرنا ہے۔ جیسا کہ سماء چینل پاکستانی ثقافت اور روایات کی ترویج میں پیش پیش رہا ہے۔ ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ یوکے میں ہمارے دیکھنے والے ہماری غیر جانب داراورسچی نیوزرپورٹنگ سراہیں گے۔ سماء ٹی وی یوکے ناظرین تک معلوماتی اور تفریحی پروگرامنگ پہنچانا چاہتا ہے۔ کہ جو انہیں پاکستان میں اور دنیا میں ہونے والے حالات و واقعات سے بروقت آگاہ رکھ سکے۔
سماء یوکے ری لانچ کے موقع پرایکزیکٹو ڈائیریکٹرانٹرنیشنل آپریشنزمحمد رازق نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بڑے پرجوش ہیں کہ برطانیہ میں سماء اسکائی سے پارٹنرشپ میں ری لانچ ہورہا ہے۔ اور یہ ہمیں اس بات کا موقع فراہم کررہا ہے کہ یوکے میں پاکستانی ناظرین تک اپنی نشریات پہنچاسکیں۔۔اور ایسا کونٹینٹ مہیا کرسکیں جودنیا بھرکے پاکستانیوں کے دلوں اورذہنوں پرچھاجائے۔ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ ہمارا چینل یوکے میڈیا صنعت میں ایک قابل قدر اضافہ ثابت ہوگا، اورہم اپنے ناظرین کو معلومات اور تفریحی پروگرام مہیا کرسکیں گے۔