پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر عمران خان کو نوٹس

 پشاور: پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

این اے 31 پشاور کے ضمنی الیکشن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور نے عمران خان کو 9 ستمبر کو طلب کرلیا۔ انہیں ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

ڈی ایم او نے جلسے میں شرکت پر وزیراعلٰی خیبر پختون خوا محمود خان، وزیر خزانہ تیمور جھگڑا، وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ ، صوبائی وزرا شوکت یوسفزئی،کامران بنگش، انور زیب،محمد اقبال، وزیراعلٰی کے مشیر خلیق الرحمان،معاون خصوصی وزیر زادہ کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز گل پر تشدد کی وجہ سے مجسٹریٹ زیبا چوہدری کے خلاف بات کی تھی، میں عدلیہ اور تمام کورٹس کا احترام کرتا ہوں اور کبھی کسی جج کو دھمکی دینے کا سوچ نہیں سکتا۔