چیف جسٹس بالاکوٹ روانہ ، اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ ، واقعہ کب اور کہاں پیش آیا ،تشویشناک خبر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار بالا کوٹ روانہ ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالا کوٹ جاتے ہوئے چیف جسٹس کے اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کا حادثہ پیش آگیا۔ حادثے میں جسٹس عمر عطا

بندیال اور رینجرز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکواڈ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ اچانک بریک لگنے کے باعث پیش آیا۔دونوں گاڑیاں اچانک بریک لگنےکی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں۔ تاہم حادثے میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔