18 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 18 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے مذکورہ این جی اوز کی رجسٹریشن کیمنسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ آئندہ کوئی این جی او محکمہ داخلہ پنجاب کے این او سی کے بغیر رجسٹرنہیں کی جائے.