لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماء اور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر رد عمل دہتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور عوام مل کر کرپٹ ٹولے کے احتساب کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے مذہب کے نام پر منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، اسلام اور شریعت کو اپنی پیٹ پوجا، ذات اور خاندان کے لئے استعمال کرنے میں ماہر ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پچھلے 75 سال سے اسلام اور دین کو بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی، وہ دینی حلقوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا تاہم جے یو آئی ایف کے سربراہ چلتی حکومت کو گرانے کے لئے آلہ کار بنے، پاکستانی عوام کو مہنگائی سے ذلیل و رسواء کرنے میں فضل الرحمن کا بڑا ہاتھ ہے۔
قبل ازیں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فض الرحمنٰ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔