اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس میں مفتاح اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردیا۔
اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کی قیادت میں کام کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مفتاح اسماعیل ٹویٹر پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف کو بھی اپنا استعفی پیش کیا تھا تاہم آج انہوں ںے ضابطے کے مطابق وزیراعظم کو استعفی پیش کیا ہے جو جلد منظور کرلیا جائے گا۔
ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کی جگہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دوبارہ عہدے دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے وہ لندن سے پاکستان واپس آچکے ہیں، امکان ہے کہ اسحاق ڈار کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔