سانحہ کارساز جمہوریت کے خلاف ایک بڑی سازش تھی نذیر انجم

کراچی(لیڈنگ نیوز)
پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی جنرل سیکرٹری جی ایم میر سیکرٹری اطلاعات محمد نذیر انجم نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کا سانحہ کارساز جمہوریت کے خلاف ایک بڑی سازش تھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر پاکستان اور جمہوریت کے خلاف بھیانک سازش کو ناکام بنادیا پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لئے پی۔پی۔پی کارکنان نے عملی جدوجہد کی لازوال تاریخ رقم کی ھے رھنماؤں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جمہوری اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے جیالے کارکنان وطن عزیز اور جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیں گے یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ھی طرہ امتیاز ہے کہ جدوجہد کے راستے میں بے پناہ مشکلات کے باوجود پارٹی قیادت اور کارکنان نے وطن عزیز کے غریب مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے ھمیشہ آواز اٹھائی پیپلز پارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 18 اکتوبر یوم سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے عہدیداران و کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کی سالمیت او