آصف زرداری کیخلاف کیس کرنے میں ہم نے تھوڑی دیر کر دی، زلفی بخاری

توشہ خانہ سے پیسے ادا کر کے گاڑیاں لینا قانون میں شامل ہی نہیں، رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف کیس دائر کرنے میں ہم نے تھوڑی دیر کر دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ توشہ خانہ سے پیسے ادا کر کے گاڑیاں لینا قانون میں شامل ہی نہیں، توشہ خانہ قانون میں ہے کہ آپ گاڑیاں نہیں لے سکتے۔زلفی بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے 3گاڑیاں لی تھیں، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے گاڑیوں کیلئے قانون نرم کرنے کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان 15فیصد ادائیگی کا قانون 50فیصد تک لے گئے تھے، توشہ خانہ سے 2 گاڑیاں شریف خاندان بھی لے کر گیا تھا، توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس اوپن اینڈشٹ ہے