اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 5 ہفتوں کے بعد ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کردوں گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ایکسٹینشن نہیں لوں گا اور 5 ہفتے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا، فوج سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں آرمی چیف نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے کے موقع پر کہا تھا کہ فوج نے خود کو سیاست سے دُور رکھا ہے۔ میں دو ماہ بعد عہدے کی دوسری مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔