سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں لیکن ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں اگلے روز بھی بڑا اضافہ ہوا ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1663 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 458 روپے کی سطح پر اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1354.60 روپے کی سطح پر مستحکم واضح رہے کہ بدھ کو بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کمی ہوئی لیکن پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 1800 اور 1542 روپے اضافہ ہوا تھا۔