تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہمیں اسلام آباد دھرنے جلسے کے لیے این او سی فوری طور پر جاری کیا جائے ورنہ تاخیر توہین عدالت کے زمرے میں آئے گی، اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے یا دھرنے کے مقام کے تعین کے لیے پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کے خط کا جواب دے دیا۔ خط کا جواب صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان کی جانب سے دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 28 اکتوبر کو بذریعہ خط تحریک انصاف اسلام آباد سے کچھ معلومات مانگی تھیں، انتظامیہ کو مطلوب معلومات مہیا کی جا چکی ہیں، انتظامیہ فوری طور پر پُرامن جلسے/دھرنے کے انعقاد کے لیے این او سی جاری علی نواز اعوان نے مزید کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تاخیر توہینِ عدالت کے زمرے میں آئے گی۔