پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھاشہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔