دبئی (نمائندہ خصوصی)ٹریڈنگ کیو ویب سائٹ نے شہریوں کو آن لائن انویسٹمنٹ کے نام پر کروڑوں کا چونا لگا دیا ‘سجاول اور بسیر پاکستان شہریوں کے کروڑوں روپے لوٹ کر بیرون ملک فرار ‘متاثرین کا پاکستان کے اعلیٰ حکام اور یو اے ای کی اعلیٰ اتھارٹی سے نوسر بازوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آن لائن کمپنی پر پاکستانی شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ‘ٹریڈنگ کیو نامی ویب سائٹ نے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا
‘ذرائع کے مطابق پاکستان کے شہر راولپنڈی کے رہائشی سجاول اور بسیر نے ساتھوں کیساتھ مل کر لوگو ں کو ٹھگنے کیلئے ایک آن لائن کمپنی بنائی اور اس کمپنی کے ذریعے شہریوں کو انویسٹ منٹ ٹھگنا شروع کردیا ‘سجاول اور بسیر کا تعلق مڈل کلاس گھرانوں سے ہے لیکن جیسے جیسے اپنے گروہ کے ساتھ مل کر دونوں نے عوام کو لوٹنے کا عمل شروع کیا اس کے ساتھ ہی ان کے شب وروز بدلنے لگے سجاول اور بسیر نے اپنے اس آن لائن فراڈ کو اور خود کو دبئی تک پہچا دیا ۔شروع کے چند لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کے کیلئے رقم کے لین دین کے بدلے کچھ نہ کچھ منافع دیا جاتا رہا اور جب لوگوں کا اعتماد بن گیا تو سجاول اور بسیر نے صرف کروڑوں کا فراڈ کر کے اثاثے بنانے شروع کردئیے اور آج دبئی اور شارجہ میں پناہ لے رکھی ہے اور اپنے پاکستانی بھائیوںکو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کے بعد اب دبئی بیٹھ کر ٹریڈنگ کے نام پر دوسرے مزید لوگوں کو جھانسہ دے رہے ہیں متاثرین پاکستان قونصلیٹ دبئی اور حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہیں ہے سجاول اور بسیر جیسے فراڈئیے اور نوسر بازوں کے بارے میں تحقیقات کا عمل شروع کر کے ان کی چھان بین کی جائے اور دونوں کو ڈی پورٹ کر کے روانہ کیا جائے تاکہ مزید بد کردار لوگ جو ملک اور قوم کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں اور ان کو ان کے انجام تک پہنچایا جا سکے تاکہ آئندہ ان کی آنے والی نسلیں بھی کسی سے فراڈ کرنے کا نہ سوچیں لیڈنگ نیوز کی انوسٹیگشن روپورٹ کے مطابق بسیر اور سجاول سے رابطہ کرنے کی کو شش کی تو نمبر بند کر دیا گیا متاثرین ٹریڈنگ کیو آصف ہاشمی،زوہان ہاشمی، روشن جان ، نصعرت قریشی، ، صدررہ کنول آفتاب ہاشمی ،سمیت سیکڑوں کی تعداد میں متاثرین نے رابطہ کیا