با غ (ڈسٹرکٹ رپوٹر) الیکشن جیت کر حقیت میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں انشااللہ عوامی محرومیوں کو ختم کریں گے ان خیالات کا اظہار آزاد امیدواربرائے ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل خواجہ رتنوئی عباس کاشر نے اپنی الیکشن مہم کے دوران گاوں سیور متولی کے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے امید وار برائے لوکل کونسلر چوہدری حفیظ، سردار خلیل، سردار اظہر خان، عبدالقادر، مرزا سرفراز، ہیڈماسڑ رئٹاڈچوہدری خادم حسین ، چوہدری انور، چوہدری شہزاد، سردار یاسر، چوہدری محمد یونس، خلیل بھٹی، الطاف حسین، طارق محمود، چوہدری صدیق، راجا عبدالقادر، محمد بشیر ، چوہدری محمد یوسف، سردار محمد اکبر خان، سردار شہزاد خان، محمد عابد خان، جنید کشمیر ی، توصیف بیگ اور دیگر نے خطاب کیا عباس کاشر نے کہا کہ انشااللہ 27نومبر کو عوام کے تعاون سے جیت یقینی ہے عوام سب سے بڑی طاقت ہے مجھے یقین ہے کہ اپ کا درست فیصلہ اپنی یونین کونسل کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے 27نومبر کو پہلا قدم ہو گا مجھے یقین ہے کہ اپ سب مجھے پر عتما د کرتے ہوئے 27نومبر کو اپنے قیمتی ووٹ کے زریعے کامیابی کو یقینی بناہیں گے دیگر مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اللہ تعالی نے اگر اتنے عرصے بعد ایک موقع دیا ہے تو 27نومبر کو عوام درست فیصلہ کریں گے انشااللہ حق اور سچائی کی جیت ہوگی عباس کا شر ایک نوجوان ہیں کام کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں انشااللہ 27نومبر کا سورج عباس کا شر کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا عوام ووٹ کی طاقت سے عباس کاشر کو کامیاب کریں گے