اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ27 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، منصوبے میں 50 فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور 50 فیصد جوائنٹ وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں کی ہے۔