نوجوان صحافیوں  نوید اسلم ملک اور شہزادروشن گیلانی  کی پہلی کتاب منظرِ عام پر آگئی

لاہور(پ ر)نوجوان صحافی نوید اسلم ملک اور شہزاد روشن گیلانی کی پہلی کتاب درخشندہ ستارے شائع ہو کر منظرِ عام پر آ گئی۔کتاب میں مختلف شعبہ جات میں کامیاب پاکستانی شخصیات کی زندگی کے تجربات ومشاہدات کو قلم بند کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو اپنے ہیروز سے روشناس کروانا اور آگے بڑھنے کی جہت دینا ہے۔
کتاب کاحصہ بننے والی شخصیات میں قاسم علی شاہ،یاسر پیرزادہ،ڈاکٹر علی ساجد،طاہر انوار پاشا،علی عباس،ساجد حبیب،سلمان عابد،گل نوخیز اختر،طارق بلوچ صحرائی،رانا عدیل ممتاز،رانا انعام اللہ،شکیل احمد گجر،غلام علی،حسیب خان،فراز جاوید وڑائچ،زمان خان اعوان،منور عباد اللہ،ڈاکٹر صغیر احمد،کامران نسیم بٹالوی،وہاب یونس،خالد ارشاد صوفی،میاں عمران ریاض،سیدہ عصمت زہرہ،سعدیہ عامر،الطاف احمد عامر،کاشف مغل،اسد محمود،صفی اللہ وصی اللہ،سلمان عابدلکھوی اور اُسوہ زینب شامل ہیں۔نوید اسلم ملک کا کہنا تھا ہم اپنے ہیروز کو سامنے لانا چاہتے ہیں جو مشکل حالات میں بھی آگے بڑھے ہیں اور قابلِ فخر ہیں شہزاداروشن گیلانی کا کہنا تھا میرے نذدیک تو ہر اُس شخص کو عزت دی جانی چاہیے پروموٹ کیا جانا چاہیے جو کوئی ایک روزگار بھی پیدا کر رہا ہے پاکستان میں لوگ جب کاروبار کی جانب بڑھیں گے تو ملک بہتر سمت کی جانب جا سکتا ہے۔