سابق لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری ندیم خادم کی متحدہ عرب امارات آمد، قاضی نثار کا ابو ظہبی میں ڈنر کا اہتمام

دبئی (لیڈنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن جہلم کے سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے )اور سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے ) چودھری ندیم خادم کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آمد پر دینہ کمیٹی کے سابق چیئرمین قاضی نثار نے ابو ظہبی میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان مسلم لیگ ن العین کے راجہ خالد محمود، چودھری محمّد صدیق ، محبوب ربّانی، فاروق وڑائچ، رانا محمّد یوسف اورالابراہیمی ریسٹورنٹ کے خان زمان سرور نے شرکت کی – اس موقع پر نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا اور سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا-مسلم لیگی کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جس قدر ترقی مسلم لیگ کے دور میں ہی ہے، اتنی ترقی کسی حکومت کے دور میں نہیں ہوئی – ملک میں مہنگائی نارمل سطح پرتھی لیکن اب پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے- موجودہ حکومت ملک کا نظام چلانے میں مکمّل طور پرفیل ہو چکی ہے لہذا موجودہ حکومت کو استعفیٰ دے دینا چاہیے-