سیاسی وسماجی شخصیات کا یونین کونسل رتنوئی کی بحالی پر عوامی ایکشن کمیٹی کےاراکین کو مبارباد

اسلام آباد + باغ (سٹاف رپوٹر) اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر 37سالوں کی طویل جدوجہد کے بعد ہمارے آبااجداد کی خوابوں کی تعبیر مکمل ہوئی یونین کونسل رتنوئی کی بحالی کی صورت میں ہم عوامی ایکشن کیمٹی کے تما م ممبران کو مبارکبا د بھی پیش کرتے ہیں اور اس جدوجہد کی تحریک میں اپنے اپنے حصے کا دیا جلانے پر شکریہ بھی ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونین کونسل رتنوئی کی بحالی کے بعد۔۔۔۔۔سردار عثمان کاشر۔سردار عباس کاشر۔سردار الطاف کنول۔سردار یاسین خان۔چوہدری مولانا لئیق اشرفی۔سردار شہزاد جنگ۔سردار رشید خان۔سردار نسیم خان۔چوہدری موسی’۔سردار جنید کشمیری۔سردار زاہد یعقوب۔سردار عثمان جمیل۔سردار فیصل خان و دیگر رہنمانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماوں نے کہاکہ بڑے لمبے عرصے کی طویل جدوجہد ہے جس تحریک کی بنیادی ہمارے آبااجداد نے رکھی تھی آج وہ تحریک اپنے منتقی انجام کو پہنچی ہے آج کے اس تاریخی فیصلے پر یونین کونسل رتنوہی کے تمام مکاتب فکر سیاسی، سماجی، مذہبی افراد۔طلبائتنظیموں۔اہلیانِ علاقہ سیور۔بیڑیا ں۔ کوٹلہ۔ جبڑ۔ اکھوڑی۔ نکر۔ ڈمہ۔ سربگلہ۔ بوڑہ۔ خواجہ۔ کیلاں۔موہری۔ کلاں۔ لمبی کسی۔ گانگرہ کے سبھی مردوزن کو مبارکبادبھی پیش کرتے ہیں اور شکریہ بھی ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تحریک کے اندر اپنا قیمتی وقت دیا اپنی اپنی قیمتی راے سے ہمیں اگاہ کرتے رہے ہیں رہنماوں نے کہاکہ مشتر کہ جدوجہد سے ہی کوئی تحریک اپنے منزل تک پہنچتی ہے ہم سمجھتے ہیں چند لوگ کچھ نہیں ہوتے ہیں عوامی طاقت ہی سب سے بڑی تحریک بھی ہوتی ہے اور اس تحریک کی کامیابی کے ماتھے کا جھرم بھی تحریک کے لوگ ہوتے ہیں اس فتح کا سہرا ہم اپنے آبااجدد کے نام کرتے ہیں جہنوں نے اس کی بنیاد رکھی تھی اور اس کے خواب انکھو ں میں لیے ہم سے اوجھل ہوگے انہی کا لگایا ہوا پودا آج تنا ور درخت بن چکا ہے رہنماو ں نے کہا کہ ہم اس موقع پراووسیز کے تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہون نے اس دیار غیر سے ہوکر ہماری ہر طرح کی رہنمائی کی ہر طرح کے تعاون پر ان کا شکر یہ اد کرتے ہیں ساتھ ان کو بھی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں رہنما وں نے کہا کہ ہم اس موقع پر وزیرحکومت سردار میر اکبر خان۔ ماہر قانون دان سردار منظور حسین چغتائی ایڈووکیٹ۔سردار بشارت ایڈووکیٹ ہمارے دوست وکیل ناصر قیوم ایڈووکیٹ۔ سمیت انتظامیہ کے ذمہ دارآفیسران کا جنہوں نے ہر موقع پر ہمارے موقف کو بہترین انداز میں سنا اور اہلیانِ علاقہ کے بہتر مفاد میں تاریخی فیصلہ صادر فرما کر ہزاروں افراد پر مشتمل علاقہ یونین کونسل رتنوئی کا قیام عمل میں لایا