نیلے رنگ کے پھل کیا واقعی نیلے رنگ کے ہوتے ہیں؟

برسٹل: کیا آپ نے کبھی سوچا کہ نیلے رنگ کے پھل بہت کم کیوں ہیں؟ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جو پھل نیلے رنگ کے ہمیں دکھائی دیتے ہیں، اصل میں وہ نیلے رنگ کے ہوتے ہی نہیں،تو پھر آخر یہ بلو بیریز آخر بلو کیوں نظر آتی ہیں؟میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں برسٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گہرے رنگت والے پھلوں کی تحقیق کی جن کے اوپر موم کی بہت باریک تہہ ہوتی ہے جیسے کہ بلیو بیریز، بلو کارن اور جونیپر بیری وغیرہ پر۔سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں پایا کہ ان پھلوں کی ظاہری رنگت کا ذمہ دار دراصل ایک قدرتی پیچیدہ طریقہ کار ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ بلو بیریز نیلے رنگ کی نظر آتی ہیں حالانکہ ان میں سُرخ رنگ کا روغن موجود ہوتا ہے۔اس کی وجہ ان کے اوپر موم کی تہہ ہے جس میں چھوٹے چھوٹے ایسے اجزا ہوتے ہیں جو نیلی اور بالائے بنفشی روشنی کو پھیلاتی ہے۔ اسی وجہ سے بلیو بیریز انسانی آنکھوں کو نیلی نظر آتی ہیں۔برسٹل کے اسکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے محقق راکس مڈلٹن کا تحقیق کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ بلو بیریز کا نیلا رنگ نچوڑ کر الگ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اس میں نیلے رنگ کا روغن ہیں موجود ہی نہیں ہے۔ یہ تو محض ظاہر میں ایسا دکھتا ہے حقیقت میں سُرخ رنگ موجود ہے۔