ماریہ بی کو قبرستان میں برانڈ کا فوٹو شوٹ کروانے پر شدید تنقید کا سامنا

بھاولپور: سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستان کی نامور ڈیزائنر ماریہ بی کو ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ماریہ بی کے برانڈ کی جانب سے خواتین کے نئے کلیکشن کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہارِ برہمی کیا جارہا ہے۔

بھاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے ماریہ بی کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل ر قص کر رہی ہے۔