بشکیک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
شیخ رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ بشکیک کرغستان میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو جعلی قرار دیئے جانے کے بعد اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
دراصل یہ ویڈیوز اور تصاویر بشکیک کرغستان کی ضرور ہیں مگر کسی عوامی جلسے یا عشایئے کی نہیں بلکہ ایک میوزیکل کنسرٹ کی ہیں۔
یہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور پشتو گلوکارہ گل پانڑا کا کنسرٹ تھا جہاں بڑی تعداد میں ان دونوں گلوکاروں کے مداح موجود تھے تاہم شیخ رشید نے اس کنسرٹ میں شرکت کی اور مائیک میں تقریر کر کے اسے جلسے کی شکل دے رہے ہیں۔
شیخ رشید کے ٹوئٹر ہینڈل پر اس کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر کو پوسٹ کر کے اسے عوامی جلسہ اور بشکیک کرغستان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں دیا گیا عشائیہ قرار دیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔