اسلام آباد: گلو کار عاصم اظہر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان کا لکھا اور گایا ہوا گیت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے خواتین ورکر کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ٹوئٹ کی جس میں آئی ایس پی آر کے نجی پروڈکشن کمپنیوں کے تعاون سے تیار کردہ ڈرامے ’’صنفِ آہن‘‘ کے ٹائٹل سونگ کو شیئر کیا گیا تھا۔
صنف آہن کا یہ گانا عاصم اظہر نے لکھا اور گایا تھا تاہم چیئرمین تحریک انصاف کی ٹوئٹ میں اس ٹائٹل سونگ میں پی ٹی آئی خواتین کی گرفتاری کے مناظر شامل کے ایڈٹنگ کی گئی تھی۔
عمران خان نے کیپشن میں لکھا تھا کہ خواتین کارکنان جس طرح حقیقی آزادی کی تحریک میں استقامت سے کھڑی ہیں۔ یہ ہماری جمہوری تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خواتین کو جس طرح گرفتار، قید اور زخمی کیا جا رہا ہے اور جس انداز سے ان کی تذلیل کی جا رہی ہے، ہم اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔
معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے عمران خان کی جانب سے ان کے گانے کو شیئر کرنے پر ٹوئٹر پر تہنیتی پیغام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے کپتان نے خواتین ورکز کی حوصلہ افزائی کے لیے میرا گانا استعمال کیا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔