ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ قریب،شوبز ستاروں کی عوام سے اپیل

اسلام آباد: ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔آخر ی تاریخ نزدیک آتے ہی ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مہم میں بھی تیزی آگئی،سال 2021 کے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے اس دفعہ ایف بی آر نے ایک منظم مہم چلائی اور عوام کو ٹیکس کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بتانے کے لیے ایف بی آر کے ترجمانوں نے تمام ذرائع استعمال کیے، اس دفعہ پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا کہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ عوام سے ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آئے، شوبز ستاروں نے بھی عوام سے درخواست کی کے مقررہ وقت پر ٹیکس جمع کروائے۔

سنیئر ادکار سہیل احمد نے اپنے انداز میں عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی مقررہ وقت پر اپنے انکم ٹیکس گوشورائے جمع کروا کر محب الوطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ادکارہ بشرٰی انصاری نے ٹیکس کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے اس لیے بروقت ٹیکس جمع کروائے تاکہ پاکستان ترقی کر سکے، ٹی وی کی مشہور ادکارہ سویرا ندیم نے بھی عوام سے بروقت ٹیکس جمع کروانے کا کہا مزید انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کی بہتری کے لیے مقررہ تاریخ تک ٹیکس جمع کروائے۔ادکارہ مہوش حیات نے بھی ملک کی ترقی کے لیے ٹیکس کو لازم قرار دیتے ہوئے کہا کہ30 ستمبر تک لازمی ٹیکس جمع کروا ئے کیونکہ اس دفعہ ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گئی۔ادکار فیصل قریشی میں کو عوام کو ٹیکس کی افادیت کے متعلق بتاتے ہوئے نظر آئے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا عموما یہ سننے میں آتا ہے کہ لوگ کہتے ہیں ٹیکس جمع کروانے کا فائدہ کیا ہو گا؟ اس سے ہمیں کیا حاصل ہو گا؟جو ہم سے ہو سکتا ہے ہم وہ تو ملک کے لیے کریں۔ ٹیکس کے ذریعے سے ہی ملک میں بہتری آتی ہے۔ٹیکس چوری کرنے کامطلب ملک سے اور آنیوالی نسلوں سے بے ایمانی ہے۔