ڈچ اداکار ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا

ایمسٹر ڈیم: نامور ڈچ اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے تین روز قبل ایک مسجد میں اسلام قبول کیا اور ان کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہے۔2022 میں اداکار حادثے کا شکار ہوکر اپنی پانچ پسلیاں تڑوا بیٹھے اور ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے جبکہ ان کو کینسر کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔ڈونی رول وِنک آج کر دبئی کے دورے پر ہیں اور مختلف مساجد کا دورہ کرکے اپنے مداحوں سرگرمیوں سے آگاہ بھی رکھ رہے ہیں۔