برطانیہ: پاکستانی نوبل انعام یافتہ و سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کی برطانوی میوزیکل ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزیکل ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کا سیزن 2 آج سے امریکی اور برطانوی ٹی وی چینلز پر نشر ہوگا، سیریز کے اس سیزن میں ملالہ یوسفزئی بھی مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس میوزیکل ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل ہورہی ہے جس میں ملالہ یوسفزئی کو گھوڑے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یسفزئی کاؤ بوائے ٹوپی پہنے گھوڑے پر بیٹھی ہیں جبکہ سیریز کی دیگر اداکارائیں اُن کے اردگرد کھڑی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی کو میوزیکل بینڈ کے رکن کے طور پر دکھایا جائے گا۔اس ویب سیریز کی کہانی ملسمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہوتی ییں جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دُنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔پاکستانی نژاد ندا منظور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کی کہانی ندا منظور سمیت متعدد لکھاریوں نے لکھی ہے۔واضح رہے کہ میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ کا پہلا سیزن سال 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔