ممبئی: بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت نے روتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان خان نے انہیں زندگی کے اہم معاملے پر پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔اداکارہ راکھی ساونت اور ان کے شوہر رتیش کے درمیان علیحدگی کی خبریں پورے بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ اداکارہ نے ویلنٹائن ڈے سے محض ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ رتیش انہیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔حال ہی میں راکھی ساونت میڈیا سے بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں۔ انہوں نے اپنے شوہرسے علیحدگی کے بارے میں بتایا کہ رتیش کے ساتھ قانونی مسائل ہوگئے تھے۔ اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق نہیں دی تھی اور وہ عدالت چلی گئی تھیں جس کی وجہ سے رتیش نے مجھے چھوڑا۔راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر یہ الزام بھی لگایا کہ رتیش نے انہیں استعمال کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ رتیش کے انہیں چھوڑنے کے بعد وہ مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہیں۔ اداکارہ راکھی نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے انہیں رتیش کے حوالے سے پہلے ہی خبردار کیا تھا۔جب صحافیوں نے راکھی ساونت سے سوال کیا کہ آپ اس بارے میں سلمان خان سے کوئی مدد لیں گی تو راکھی نے جواب دیا نہیں سلمان بھائی کا اس میں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے مجھے بس خبردار کیا تھا کہ راکھی تیری زندگی ہے، تجھے فیصلہ کرنا ہے کہ تجھے کیا کرنا چاہئے۔ راکھی ساونت نے مزید کہا میری زندگی تو برباد ہوگئی۔