ٹائیگر شروف کی گرل فرینڈ نے 80 کلو گرام وزن اٹھا کر سب کو حیران کردیا

ممبئی: دیشا پٹانی اپنی فٹنس کے معاملے میں بہت حساس ہیں اور انسٹاگرام پر آئے روز اپنی جِم کی روٹین کی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ابھی حال ہی میں دیشا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 80 کلو گرام وزن اٹھاتی نظر آرہی ہیں

۔ اس ویڈیو نے جہاں دیگر اداکاروں کو حیران کیا وہیں ٹائیگر شروف کی والدہ اور بہن بھی دیشا کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں۔اس سے قبل انہوں نے ہوا میں الٹی قلابازی کے کرتب کی بھی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر مداحوں میں گردش کررہی ایک افواہ کے مطابق ٹائیگر شروف بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے تھے اور انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو آگ اور دل کے ایموجیز میسج کیے تھے۔اگرچہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے ابھی تک اپنے رشتے کے بارے میں وضاحت نہیں کی تاہم دونوں اکثر باہر ریستورانوں میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور بیرون ملک چھٹیاں گزارنے بھی ایک ساتھ جاتے ہیں۔