’روتی ہوئی بیوہ‘ کے طور پر دیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کو نیتو کپور کا کرارا جواب

ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے ان مخالفین کو کرارا جواب دے کر منہ بند کردیا جو انہیں ہمیشہ ’روتی ہوئی بیوہ‘ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتو کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بہت سے ناقدین تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ شوہر رشی کپور کی موت کے بعد یہ زندگی کے مزے لے رہی ہے، لیکن انہیں یہ نہیں پتا کہ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے وہ خوش رہ کر اپنے غم کو ہلکا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ رو رو کر اپنی زندگی گزار لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کو کبھی نہیں بھول سکتی وہ دل میں بستے ہیں، ہمارے بچوں کے ساتھ ہیں، سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین کو بلاک کردیتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ بہت سے لوگ روایتی بیواؤں کی طرح روتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میری عادت مختلف ہے، میں خوش رہ کر اپنے شوہر کی جدائی کو برداشت کرتی ہیں، ہمارے خاندان میں رشی کپور کو یاد کرنے کا الگ انداز ہے۔