نئی دہلی: بھارت میں تفتیشی افسران نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی گتھی سلجھا لی اور مرکزی ملزمان سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے گلوکار کے قتل میں استعمال ہونے والی ایک کار سے ملنے والی ’رسید‘ سے قتل کے منصوبہ ساز گینگسٹر لارنس بشنوئی سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اس جرم میں ملوث 4 شوٹروں کی بھی شناخت کرلی۔خیال رہے کہ سدھو موسے ولا کو 29 مئی کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا تھا اور اپنی ایس یو وی مہندرا تھر میں اپنے کزن اور ہمسایہ کے ہمراہ تھے۔ واقعد کے بعد حکومت نے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔پولیس بے بتایا کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کار میں سے ایندھن کی رسید (تاریخ 25 مئی 2022) ملی جس کے باعث ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوئی، مذکورہ کار کو وقوعہ سے 13 کلومیٹر دور چھوڑ دیا گیا تھا۔پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر فتح آباد کے پٹرول پمپ پرپہنچی جہاں سے پیٹرول بھروایا گیا تھا، پیٹرول کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سونی پت کے ایک شخص پریاورت کی شناخت کی جو ممکنہ طور پر ایک شوٹر تھا۔بعد ازاں پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں کا بھی پتا لگایا۔ پولیس نے قتل کے منصوبہ ساز سمیت لاجسٹک تعاون فراہم کرنے والے تمام افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ مذکورہ گینگ نے فیس بک پوسٹ پر سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔