ایوارڈ نہ ملنے پر کنگنا رناوت نے فلم فیئر ایوارڈز پر مقدمے کا اعلان کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کی دھاکڑ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مشہور بھارتی فلم فیئر ایوارڈزکے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازعہ بیان دینے کی وجہ سے مشہور کنگنا رناوت کو ایک مشہور بھارتی میگزین کی جانب سے اپنے ایوارڈ نائٹ میں تو مدعو کیا گیا تھا اور کہا گیا تھاکہ وہ انہیں ’تھلاوی‘ فلم پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مذکورہ میگزین کی اس حرکت پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کنگنا رناوت  نے کہا ہے کہ وہ فلم فیئر ایوارڈز کے خلاف مقدمہ کریں گی۔

gfnrtf

اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اس حوالے سے نوٹ شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ’ 2014 سے فلم فیئر نے مجھے کئی بار اپنے ایوارڈز فنکشنز میں مدعو کیا، تاہم میں نے اخلاقیات کی پامالی، بدعنوانی اور غیرمنصفانہ طرزعمل کی وجہ سے انکا بائیکاٹ کر رکھا تھا‘۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ’ جب انہوں نے مجھے  اپنے اس سال کے فنکشن میں شرکت کے لیے کئی بار دعوت دی اور کہا کہ وہ مجھے میری فلم ’تھلایوی‘ پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں تو میں چلی گئی لیکن مجھے اس وقت دھچکا لگا جب مجھے پتہ چلا کہ یہ تو مجھے صرف نامزد کر رہے ہیں، جو میرے وقار اور اخلاقیات کے خلاف تھا‘۔

fdbrey6677677

کنگنا نے کہا کہ ’ایسے بدعنوانی پر مبنی نظام کی حوصلہ افزائی کو میں اخلاقی اقدار کے خلاف سمجھتی ہوں اس لیے میں نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

یاد رہے کہ جلد کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ میں سابق بھارتی وزیرِ اعظم   اندراگاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں  گی جوکہ 2023 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔