ساؤ پاؤلو: جس طرح فٹ بال کھیل مقبول ہے اسی طرح اس کے مداح بھی کم جنونی نہیں۔ قطر ورلڈ کپ فٹبال میں شرکت کے بعد اب ایک برازیلی مداح نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے کیونکہ اس نے کل 11 عالمی کپ میں شرکت کی ہے جبکہ ان کی عمر 75 برس ہے۔
ڈینیئل سبروزی کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوچکا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ میں سب سےزیادہ مرتبہ شرکت کرنے والا تماشائی ہیں جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ اس طرح وہ گیارہ مرتبہ فیفا ورلڈ کپ دیکھ چکے ہیں۔ ڈینیئل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ جنون کو جوڑنے کا نام ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ اور تہذیبیں ایک جگہ جمع ہوتی ہیں۔
اب ڈینیئل کی خواہش ہے کہ وہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔