دبئی (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا فانیل اتوار کو ڈیزرٹ وائپرز اور گلف جائنٹنس کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلف جائنٹس کی ٹیم دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیزرٹ وائپرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی IL T20 چیمپئن بن گئی۔ جیمز ونس نے ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کر دی گلف جائنٹنس کو 147 رنز کا ہدف ملا۔ پاور پلے میں ان کی دو وکٹیں گر گئیں۔ 26 رنز پر 2 وکٹیں گنوانے کے بعد کرس لین اور گیرہارڈ ایراسمس نے تیسری وکٹ کے لیے لیے شراکت قائم کی اور ان کی جوڑی نے 73 رنز کا اضافہ کیا۔15ویں اوور میں وینندو ہسرنگا نے ایراسمس (30) کو ٹام کرن کے ہاتھوں کیچ کروا کر کچھ امیدیں جگائیں کیونکہ اس وقت گلف جائنٹنس کو 24 گیندوں پر 42 رنز درکار تھے۔ تاہم، شمرون ہیٹمائر نے لن کے ساتھ ٹھنڈے سر کے ساتھ مل کر بہترین بلے بازی کی انہوں نے 17 ویں اوور میں 18 اور 18 ویں اوور میں 16 رن لے کر میچ کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ہیٹمائر نے 19ویں اوور میں فاتحانہ شاٹ کھیل کر گلف جائنٹنس کی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب ہونےلِن 50 گیندوں پر 72 رنز بنایے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 1 چھکا تھا۔ ہیٹمائر 13 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنا یے گلف جائنٹنس نے 18.4 اوورز میں 3 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔س سے قبل کارلوس براتھویٹ، کائس احمد اور کولن ڈی گرینڈہوم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ڈیزرٹ کو 146 رنز تک محدود کردیا۔ براتھویٹ نے صرف 19 رنز دے کر آٹھ میں سے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ونڈیز کا یہ اسٹار مین آف دی میچ بھی بن گیا۔ کائس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ہسرنگا نے ڈیزرٹ کے لیے 27 گیندوں پر زیادہ سے زیادہ 55 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دوسرے سب سے زیادہ 31 رنز سیم بلنگز کے بلے سے آئے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے پہلے سیزن کا آغاز تیرہ جنوری کو ہوا تھا جس میں چھ ٹیمیں شامل تھیں ان کے درمیان چونتیس میچز کھیلے گئے لیگ میں امارات میں مقیم چوبیس کھلاڑی بھی شامل تھے اور لیگ کے دوسرا سیزن کا آغاز بھی اگلے برس تیرہ جنوری کو ہو گا۔