انڈر 14 ٹیم نے ٹائٹل جیتا جبکہ تین سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا
گال (سری لنکا) پاکستان کی باصلاحیت نونہالوں کی کراٹے ٹیم نے سری لنکا میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کردیا جہاں یورپ اور ایشیا کے کراٹے کاز شریک ہوئے مگر پاکستانی بچوں نے سب کو حیران کردیا۔
سری لنکا میں بین الاقوامی مقابلے میں جرمنی جاپان بھارت بھی شریک تھے۔
البتہ پاکستان کی لڑکیوں کی کراٹے ٹیم نے پیر کو سری لنکا کے گال اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 25ویں کینشو انٹرنیشنل اوپن کراٹے چیمپئن شپ 2023 کی انڈر 14 ٹرافی جیت لی۔
پاکستان کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں تین گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔
گولڈ میڈل جیتنے والوں میں اناہیتا فاطمہ، آیانا نول، آئرہ عادل جبکہ زہاب غضنفر نے سلور میڈل حاصل کیا۔
کمیتی اناہیتا فاطمہ، آیانا نول اور آئرا عادل نے بالترتیب 40 کلوگرام، 35 کلوگرام اور 20 کلوگرام کیٹیگریز میں گولڈ میڈل جیتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اناہیتا فاطمہ نے مخالف کھلاڑی کو صرف 20 سیکنڈز میں شکست دی۔
اناہیتا فاطمہ نے انٹرنیشنل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کہا کہ اُن کا خواب ہے کہ وہ اولمپک میں شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کریں۔
جبکہ جونیئر کیٹگری میں زہاب غضنفر نے 35 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی پاکستان ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیا جس میں پانچ دیگر ممالک کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔
حصہ لینے والی ٹیموں کا تعلق سری لنکا، جاپان، جرمنی، بھارت اور پاکستان سے تھا۔
چیف کوچ اور سیکریٹری سندھ کراٹے ایسوسی ایشن واصف علی نے فخریہ انداز میں شاندار ٹیم کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں ہونے والی بین الاقوامی چیمپئن شپ میں ٹورس مکسڈ مارشل آرٹس کے 4 کراٹے کاز پر مشتمل نوجوان ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی جو کہ ایک اعزاز ہے۔
ٹائٹل اور میڈل
-40 کلوگرام خواتین کمیت میں گولڈ میڈل اناہیتا فاطمہ نے حاصل کیا۔
-35 کلوگرام خواتین کمیتی گولڈ میڈل
آیانا نول
-20 کلوگرام خواتین کمیتی گولڈ میڈل
آئرہ عادل
-35 کلوگرام مرد کمیتی چاندی کا تمغہ
زیہاب غضنفر
مجموعی طور پر، ایک پہلی پوزیشن کی ٹرافی
3 گولڈ میڈل
1 چاندی کا تمغہ