چیف کوآرڈینیٹر کے پی ایل نیر شہزاد عباسی کا چوہدری شہزاد اختر کو فون‘فیڈر لیگ کی کامیابی پر مبارکباد
دبئی (نمائندہ خصوصی)چیف کوآرڈینٹر کشمیر پریمیئر لیگ برائے کینیڈا و USA نیر شہزاد عباسی کا CEO کشمیر پریمیئر لیگ جناب چودھری شہزاد اختر کو ٹیلفون ۔۔۔!فیڈر لیگ کی کامیابی کی مبارکباد دی؛ نیر عباسی نے کہا کہ فیڈر لیگ KPL میں اور آزاد کشمیر کی کرکٹ میں ایک بہترین اضافہ تھا جس میں حقیقی معنوں میں کشمیر کی کرکٹ کو تقویت ملی ؛ تمام دس ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں بنا کر تمام کشمیری بہترین کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دیا گیا ۔ فیڈر لیگ کے ذریعے کشمیر کا اصل ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔فیڈر لیگ دنیا بھر میں لایو دیکھائی گئی جس سے تمام کھلاڑیوں کی کارگردگی دنیا بھر میں دیکھی گئی ۔ نیر عباسی نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے آپ انہی ٹاپ پرفامر کو ہی آگے کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بنائیں گے۔۔نیر عباسی نے چودھری شہزاد کو اوورسیز کشمیری پلیئرز کے حوالے سے زور دیتے ہوئے یہ تجویز دی کہ KPL کی ہر ٹیم میں ایک ایک کشمیری اوورسیز کھلاڑی کو لازمی موقع دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ اوورسیز کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد ہر وقت رابطے میں رہتی ہے جن کی خواہش ہے کہ وہ سب بھی کسی نا کسی طرح KPL کا حصہ بنیں ۔۔نیر شہزاد عباسی نے CEO KPL و سندھ پریمیئر لیگ چودھری شہزاد اختر ؛ صدر KPL و SPL ملک عارف اور نائب صدر KPL ثاقب خٹک کو سندھ پریمیئر لیگ کے انعقاد پر بھی مبارکباد دی ۔ نیر عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں KPL اور فیڈر لیگ کی کامیابی کے بعد سندھ میں کرکٹ کی پروموشن کے لیے کئے جانے والے اقدمات لائیق تحسین ہیں امید کرتا ہوں جس طرح آزاد کشمیر کی کرکٹ کو KPL اور فیڈر لیگ کی وجہ سے تقویت ملی اسی طرح سندھ کی کرکٹ بھی سندھ لیگ کی وجہ سے پروموٹ ہو گی ؛ جس پر میں اپکی تمام مینجمنٹ خاص طور پر ملک عارف صاحب ؛ چودھری شہزاد صاحب اور ثاقب خٹک صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ۔۔نیر عباسی نے مزید کہا کہ جیسے KPL میں پاکستان کے ایمرجنگ کیکگری کے کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دیا گیا اسی طرح سندھ پریمیئر لیگ میں بھی آزاد کشمیر کے بہترین پرفامر کو بھی سندھ لیگ میں شامل کیا جاۓ ۔۔۔ آزاد کشمیر میں سلمان ارشاد ؛ روحیل نذیر ؛ سفیان مقیم ؛ مہران ممتاز جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔چیف ایگزیکٹو افسر KPL چودھری شہزاد نے نیر عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیرعباسی آپ نے ہمیشہ کشمیری کھلاڑیوں کے حوالے سے ہی بات کی ہے چاہئے وہ اوورسیز پلیر ہوں یا لوکل کشمیری پلیئرز آپ نے سب کی بات کی ہے ۔۔۔آپ حقیقی معنوں میں کشمیر کی کرکٹ کی پروموشن چاہتے ہیں ۔ آپ کی کشمیر کی کرکٹ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چودھری شہزاد نے مزید کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کے حوالے سے جو آپ نے تجویز دی ہے انشاء اللّه اس پر مینجمنٹ سے مشورہ کرنے کے بعد جلد اپکو خوشخبری سنائیں گے ۔۔۔آخر میں چودھری صاحب نے کہا کہ جیسے آپ نے پہلے دن سے کشمیر پریمیئر لیگ کو سپورٹ کیا اس پر ایک بار پھر اپکا شکریہ اور امید ہے کہ آپ آیندہ بھی اس بہترین ایونٹ کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں گے ۔۔۔