دبئی (نمائندہ خصوصی)چنار سپر لیگ سیزن 6‘مشاورتی اجلاس میں کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت‘مشاورتی اجلاس کشمیر کمیونٹی یواےای۔ چنار سپورٹس فیسٹیول۔ 23/ 2024 انعقاد کے سلسلے میں کشمیر کمیونٹی کے تمام سیاسی جماعتوں قائدین ۔سماجی۔کاروباری و صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اس بار چنار سپر لیگ سیزن 6 کرکٹ لیگ کے ساتھ چنار پریمیر لیگ ٹی 10 اور والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جسے چنار سپورٹس فیسٹیول کا نام دیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز دی کہا کہ ایونٹس کو کامیاب کرنے کےلئے یو اے ای میں موجود کشمیر کمیونٹی کے تمام ذمہ داران، جموں کشمیر جرنلسٹ فورم ۔ کشمیر جرنلسٹ فورم۔ کشمیر ی سیاسی۔ سماجی و کاروباری شخصیات اور چنار ونگ کو ساتھ ملا کر کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا جائے ۔ اور اس بات پر مکمل اتفاق رائے سے چار الگ الگ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو ایونٹ کے حوالے سے باقی لوگوں سے رابطہ کر کہ شیڈول کا اعلان کرینگے۔ تمام شرکاء اجلاس نے چنار سپر لیگ کی انتظامیہ اور اور یواےای میں مقیم کشمیری صحافیوں کو کاوشوں کو سہراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں کشمیر کمیونٹی یو اے ای کی تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت ۔مسلم لیگ ن یو اے ای سابق صدر راجہ عبدالجبار نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے چنار سپر لیگ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ اجلاس میں شریک دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں جن میں مسلم کانفرنس سے سید ساجد گردیزی ،سہیل عباسی ،جماعت اسلامی سے ندیم حنیف ،پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری گلف راجہ راشد علی ،سابق چیف آرگنائزر چوہدری اخلاق ،پیپلز پارٹی کے فاروق بانیاں، جمعیت علما اسلام سے راجہ وسیم، ن لیگ راجہ عبد الجبار اور ساجد علی ،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سجاد خان اور ومر اسلم جبکہ بزنس کمیونٹی کی نمائندہ NFL کے میڈیا ڈائریکٹر راجہ عبید نے شرکت کی ۔جموں کشمیر جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات کے صدر جمشید شاکر ، سابق صدر راجہ اسد خالد ، کشمیر جرنلسٹ فورم کے جنرل سیکرٹری ارشد ملک ،راجہ طارق ،صحافی محسن سٹار، راشد حمید ، سید جلال شاہ مدثر حیات سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اور 4 مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گی جو ایونٹ کو آرگنائز کرنے میں سپورٹ کریں گی اجلاس میں موجود تمام نمائندوں نے چئیرمین چنار سپر لیگ راجہ اسد خالد کاوشوں کا سراہا اور مکمل یقین دہانی کرائی۔اجلاس کی صدارت بھی چئیرمین چنارسپر لیگ راجہ اسد خالد نے کی۔