چنار سپورٹس فیسٹیول 2024:کشمیر یونائیٹڈ دھیرکوٹ نے ایگل کلب یو اے ای کو شکست دیدی

دبئی (نمائندہ خصوصی)ماحولیاتی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ چنار سپورٹس فیسٹیول 2024 میں والی بال کے مقابلوں میں کشمیریونائیٹڈ دھیرکوٹ نے ایگل کلب یو اے ای کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی ‘چنار اسپورٹس فیسٹیول میں بیڈمینٹن کے بعد والی بال سپر ہیٹ (Super 8) کا ٹورنامنٹ دبئی میں منعقد کروایا گیا جس میں یو اے ای بھر سے والی بال کی آٹھ بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔جن میں کشمیر یونائیٹڈ دھیر کوٹ‘ایگل کلب یو اے ای ‘راولاکوٹ ٹائیگرز ‘برلاس کلب راولاکوٹ، فلائ ہاک کلب یو اے ای ،رئیس کلب دھیرکوٹ ،کشمیر کنگ ،یوتھ کلب باغ کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا مقابلے ناک آؤٹ راؤنڈ کے تحت ہوئے 4ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا فائنل میچ کشمیریونائیٹڈ دھیرکوٹ ‘ایگل کلب یو اے ای کے درمیان کھیلا گیا میچ کے دوران کشمیر یونائیٹڈ نے عصاب شکن مقابلے کے بعد ایگل کلب یو اے ای کو شکست دیدی ابتدائی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آرگنائز مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید تھے جنہوں نے بال اچھال کر کھیل کا آغاز کیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی معروف بزنس میں العرب ٹینٹ کے سی ای او راجہ واجد کبیر تھے دیگر مہمانوں میں صدر مسلم لیگ ن راجہ عبدالجبار‘پیپلزپارٹی یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب ‘مسلم کانفرنس کے راجہ شہباز ‘معروف کاروباری شخصیت ساجد گردیزی ‘گلف گروپ کے چیئرمین سردار شبیر ‘معروف کاروباری شخصیت مبشر راٹھور ‘نائب صدر پی پی فراز قیوم چوہدری ،العبراکلینک کے مالک ڈاکٹر شفقت محمود ‘صدر پاک چنار ونگ امجد کبیر ‘ثاقب نعیم ‘چیئرمین چنار سپورٹس فیسٹیول ‘راجہ اسد خالد ‘جماعت اسلامی کے ندیم حنیف ‘افتخاررانا ‘قاضی ظفر ‘پی ٹی آئی گلف کے سابق جنرل سیکرٹری راشد علی ‘مخدوم عباسی ‘راجہ اظہر فاروق‘معروف کرکٹرراجہ عبدالقیوم ‘ معروف سنگر منیر اعوان ‘ الشرفا ریسٹورنٹ کے مالک سید اظہر حسین شاہ ‘پیر بصیر شاہ سمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ والی بالی منیجنگ کمیٹی راجہ شجاعت صابر‘ناصر افتخار، نقاش ریاض‘راجہ ظفر حیات‘راجہ وسیم ‘راجہ جمیل ‘راجہ سبیل ودیگر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید نے کہا ہے کہ دیار غیر میں کشمیر کمیونٹی کا آپس میں اتحاد اور آر پار کشمیریوں کو چنار سپورٹس فیسٹیول کے پلیٹ فارم پر جمع کرنا خوش آئند ہے ‘انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کےا نعقاد سے دیار غیر میں ایک دوسرے کے ساتھ ملنے کا موقع ملتا ہے ‘اپنے وطن سے دور ایک خوبصورت ایونٹ آرگنائز کرنے پر راجہ اسد خالد امجد کبیر ،راجہ شجاعت صابر ودیگر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں کھیل آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں کھیل دیار غیر میں نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف راغب کرنا ایک مثبت عمل ہےاس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنےا ٓنے کا موقع ملتا ہے ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ،کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے ہار نے والی ٹیم زیادہ مبارکباد کی مستحق ہے مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ پہلے سے زیادہ جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ‘فائنل میچ کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین واجد کبیر نے چنار سپورٹ فیسٹیول کی انتظامیہ کیساتھ مزید تعاون کا اعلان کرتے ہوئے راجہ اسد خالد سمیت تمام کمیٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی صحت مند معاشرے میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں،کھیل جسمانی تندرستی کو فروغ دینے، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘سپورٹس کی سرگرمیوں کا مقصد دیار غیر میں مقیم تارکین وطن کو کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ عبدالجبار نے کہا کہ نوجوانوں کو وال بال کے ذریعے نہ صرف کھیل کود اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے ‘کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو گراؤنڈ میں لانا ضروری ہے، نوجوان طبقہ موبائل کی وجہ سے کھیلوں سے دور ہوتا جارہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہمارے گراؤنڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ غیر آباد ہورہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری زندگیوں میں موبائل آیا ہے خصوصاً نوجوان طبقہ کھیلوں کیساتھ ساتھ ہر چیز سے دور ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہاکی‘ کرکٹ‘ فٹ بال‘ والی بال‘ کراٹے اور اسی طرح دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کیلئے ضروری ہے کہ ہم مل جل کر انہیں دوبارہ فعال کریں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی یو اے ای کے صدر سردار جاوید یعقوب نے کہا کہ کھیلوں سے امن و ترقی کو فروغ ملتا ہے‘ پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے‘امن و ترقی کے لئے کھیلوں کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے‘ اس سے برداشت اور احترام کو فروغ ملتا ہے خواتین، نوجوانوں، افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں مدد ملتی ہےکامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر چیئرمین چنار فیسٹول راجہ اسد خالد سمیت کمیٹی کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں راجہ شہباز نے اپنے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کمیٹی اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیمون کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ چنار فیسٹول دونون اطراف کے کشمیریوں کو ملانا کا راستہ بناتا ہے دبئی میں دونون اطراف کے کشمیری آپ دکھ درد شئیر کرتے ہیں چئیرمین چنار سپورٹس فیسٹول راجہ اسد خالد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سپانسر اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی حوصلہ افزائ کی چئرمین کا مزید کہنا تھا کہ فیسٹول کا مقصد ماحولیاتی آگاہی مہم کو کو مزید تیز کریں گئے اور منقسم کشمیری قوم کو ایک ساتھ بیٹھنے کا موقع ملے انھوں نے پاک چنار ونگ کے صدر امجد کبیر ان کی ٹیم اور جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کےممبران کا خصوصی شکریہ کیا جن کے تعاون سے یہ ایونٹ آرگنائز ہوا