کراچی: انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں امپائر سے بحث کرنے پر ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی شاندار فارم میں دکھائی دیے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دیے گئے 222 رنز ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے صرف 7 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔