کیا شاہین کا بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی جھگڑا ہوگیا؟

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کے بعد فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود نے کہا کہ شاہین اور میرے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی البتہ جو ویڈیو وائرل ہوئی اور کندھے سے ہاتھ ہٹاتے دیکھا گیا وہ اسوقت درد محسوس کررہے تھے اور میں نے وہیں ہاتھ رکھ دیا تھا جس کو غلط سمجھا گیا۔قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کیخلاف تاریخی 10 وکٹوں سے شکست پر رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ شان مسعود اور شاہین آفریدی کے درمیان فاسٹ بولرز کی کارکردگی کو لیکر جھگڑا ہو ہے۔افواہوں کے مطابق شان مسعود نے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے تیز گیند بازوں کی کارکردگی پر تنقید کی تھی جس پر مبینہ تصادم ہوا۔دوسری جانب ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی کندھے پر سے کپتان شان مسعود کا ہاتھ ہٹارہے ہیں، جس سے دونوں کے درمیان جھگڑے کی قیاس آرائی کو مزید تقویت ملی۔غور طلب ہے کہ قومی ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگال ٹائیگرز نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ اور سیریز میں شکست سے دوچار کیا۔