پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیتنے کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔ڈربن میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب 40 گیندوں پر 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جارج لِنڈا 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کیوانا مفاکا 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹےکپتان ہینرک کلاسن 8، رِیزا ہینڈرکس 8، ڈونون فیریرا 7، نقابایومزی پیٹر 3، اینڈیل سمیلانے 1 اور وین ڈر ڈوسین 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سفیان مقیم 1 وکٹ حاصل کر سکے۔