المعارب کرکٹ اکیڈمی نے عجمان ہیروز بی کی ٹیم کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

عجمان (لیڈنگ نیوز)ایم سی سی آے ون کرکٹ گراوئنڈ میں کل کھیلے گئے میچ میں المعارب کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر عجمان ہیروز کو بیٹنگ کی دعوت دی عجمان ہیروز کی طرف سے بالترتیب محمد کیف 31، سید العبتشام 63 ، پاش جے کمار 26 شاذو 30 رنز کی بدولت 20 اوور میںچ191 رنز بنائے جواب میں المعارب کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے حسیب الرحمن اور خیال مان کی بیٹنگ کی بدولت باآسانی میچ جیت اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا خیال مان نے 52 بالوں پر 81 رنز کی شاندار بیٹنگ کئ اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ۔یاد رمضان کپ ٹی 20 عجمان میں لیڈنگ سپورٹس کے زیراہتمام کھیلا جا رہا ہے جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا