ابوظہبی ٹی ٹین کا چھٹا سیزن 30نومبر سے 4دسمبر 2022تک کھیلا جائے گا

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظبی ٹی ٹین کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا جس کے مطابق ابوظبی ٹی ٹین تئیس نومبر سے چار دسمبر تک ابوظبی کی شیخ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اس ٹورمنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور ہر ٹیم دس لیگ فکسچر کھیلے گی، ٹاپ فور سائیڈز پلے آف اور فائنل میں پہنچتی ہیںابوظبی ٹی ٹین کے ڈیجیٹل مواد کے لیے سوشل میڈیا پرایک اشاریہ چار بلین تاثرات اور ایک سو پندرہ ملین سے زیادہ ویڈیو ویوز تھے، جس کی بنیاد پردو ہزار اکیس میں ابوظبی ٹی ٹین کوکھیلوں میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بہترین استعمال کے لیے مڈل ایسٹ سپورٹس انڈسٹری ایوارڈز (SPIAs) سے نوازا گیا ۔ابوظہبی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل اور ابوظہبی کرکٹ بورڈ کے رکن ہز ایکسینسی عارف العوانی نے اس حوالے سے کہا کہ ابوظبی ٹی ٹین کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے، ہم نے ابوظہبی کو کھیلوں کے ایک بڑے عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کر رہے ہیں اور کرکٹ کے سب سے زیادہ تفریحی مقابلوں میں سے ایک، بنانے اور میزبانی کرنے کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ کھیلوں میں ترقی اور کھیلوں کی ایونٹس کا انعقاد ابوظہبی حکومت کے ایک اہم اسٹریٹجک مقصد کی کامیابی کا ثبوت ہے امارات میں کھیلوں کے بہترین ایونٹس منعقد کیے جا رہے جو عالمی سطح کھیلوں کی ترویج میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ شجیع الملک، چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس مینجمنٹ نے اس حوالے سے کہا کہ جب ہم پہلی بار لیگ کو ابوظہبی میں لائے تھے، تو ہمارا مقصد تھا کہ اسے بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کے نمایاں ایونٹس میں سے ایک بنانا اور اے ڈی سی، اے ڈی ایس سی ، محکمہ ثقافت ابوظبی اور امارات کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔ابوظبی ٹی ٹین اب عالمی کھیل میںنمایاں ہیں ، اور ہر ایڈیشن میں بہتری آ رہی ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالکان، براڈکاسٹرز اور سپانسرز۔پوری ٹیم کوشاں ہیں کہ اسے مزید آگے بڑھایا جائے تا کہ کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ تیزی سے ترقی کرئے ۔سیزن چھ میں موجودہ چیمپیئن دکن گلیڈی ایٹرز اپنی ٹرافی کا دفاع ستاروں سے بھری ٹیموں دہلی بلز، چنئی بریوز، بنگلہ ٹائیگرز، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی کے خلاف کریں گی