دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

اوبید مکائے بھارتی کرکٹ ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے، ویسٹ انڈیز نے فتح سمیٹتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کردی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کے بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، بھارتی ٹیم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوئی اور انیس اعشاریہ چار اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا 31، ہاردک پانڈیا 27 اور رشبھ پنت نے 24 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھارتی کھلاڑی قابل ذکر اننگز نہ کھیل سکا۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف انیسویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا، میچ کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کو دس رنز درکار تھے تاہم بھارتی بولر 10 رنز نہ بچا سکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اوبید مکائے نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں مکائے نے ایک اوور میڈن بھی پھینکا اوبید مکائے ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین بولنگ کرنے والے بولر بھی بن گئے جبکہ انڈیا کے خلاف یہ کسی بھی ٹیم کے بولر کی جانب سے بھی بہترين بولنگ ہے