باغ (ڈسٹرکٹ رپوٹر) آزادکشمیر میں 31سالوں بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آنید ہے ان انتخابات سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوں گے منتخب ہو کر انشااللہ عوامی بنیادی مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہارآزاد امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل خواجہ رتنوئی عباس کاشر نے اپنی انتخابی مہم کے دوارن مختلف مقامات۔جبڑ۔ اکھوڑی, دیرہ میں کارنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا کارنر میٹنگ سے سردار مشتاق خان، سردار خلیل خان، مظفر حسین، اورنگزیب خان، توصیف بیگ، سردار ساجد۔ اور دیگر نے خطا ب کیا مقررین نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ اس وقت درست نمانیدوں کا انتخاب کیا جائے تاکہ جس سے ہمارے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوسکیں انشااللہ جیت کر عوام کے مسائل کو حل کریں گے اور اپنے اس علاقے کے پسماندگی کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے یونین کونسل خواجہ رتنوئی اس وقت مسائل کی دلدل میں ہے انشااللہ یونین کونسل کے تمام بنیادی مسائل حل ہوں گے اللہ تعالی نے اگر موقع دیا تو اپنی یونین کونسل کی پسماندگی کو ختم کریں گے انھوں نے کہا کہ بس آ پ سب عتماد کرتے ہوئے 27نومبر کو درست انتخاب کریں بلدیات انتخابات عوامی مسائل کے حل کے لیے بہتر ثابت ہوں گے