دبئی (لیڈنگ نیوز) پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی گزشتہ روذ دبئی میں منائی گئی جس کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای نے کیا -برسی کی تقریب میں امارات بھر سے پی پی پی کے لیڈران، کارکنوں،جیالوں نے شرکت کی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو اقوام عالم کی عظیم لیڈر اورعالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں- ان کی قابلیت اور سیاسی دانش کے سب معترف تھے- محترمہ ایک منجھی ہوئی اعلی پائے کی سیاست دان تھیں-
وہ پاکستان کو ایک درست سمت لے جانا چاہتیں تھیں، لیکن کچھ نادیدہ قوتوں کو یہ سب منظور نہ تھا اور انہوں نے 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کر دیا-
نادیدہ قوتوں کی یہ سوچ تھی کہ وہ بینظیر بھٹو کوراستے سے ہٹا کرپاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے- لیکن ان کی یہ سوچ ادھوری رہی اورپاکستان پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور پختہ ہو کر سامنے آئی- بینظیر بھٹو کی قوم و ملک کے لئے قربانی سے پاکستان پیپلز پارٹی انمٹ ہو چکی ہے اور پاکستان کے عوام کے دلوں میں رچ بس چکی ہے- آنے والا دور پھر پیپلز پارٹی کا ہے جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہوں گے-تقریب میں چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں کشمیر عامر محبوب نے خصوصی طور پر شرکت کی اپنے خطاب میں عامر محبوب کا کہنا تھا کہ بے نظیر پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ تھیں ان کی شہادت سے پوری قوم کا نقصان ہوا پاکستان کا سیاسی نقصان ہوا سیاسی خلا کو پر کرنا مشکل ہے پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہنس کا کہنا تھا کہ محترمہ کی شہادت سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہم اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ انھیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے مقررین نے محترمہ کی خراج عقیدت پیش کیا دیگر مقریرین میں محمّد یوسف بٹ، حاجی طالب طاس، انیس الرحمان ، عابد بشارت، فاروق بانیاں، حافظ ارشد، چودھری شہباز، چودھری اخلاق، محمد اسلم خاصخیلی، عزت اسلم، ڈاکٹر شبنم ناز، عنصر آفریدی، محبوب کسانہ، ہنس، ، زاہدہ ملک، نوید قادری، چودھری اخلاق احمد، ولید حنیف، سلطان محمود، زاہد رضا، ارشاد جاوید، انوار چوہان، ذا کر زیشا ن اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں سٹیج سیکٹری کے فرائض جنرل سیکتری پیپلز پارٹی یو اے ای ملک خادم شاہین نے ادا کیا مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مرد حر، سابق صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مقبول اور مضبوط ترین پارٹی بن چکی ہے، پاکستان میں پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے ووٹرز پکے اور نظریاتی ہیں- پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے لیڈروں کی ایک آوازپر اپنا تن، من، دھن لٹانے کو تیار ہیں- پیپلز پارٹی ایک غریب پرور پارٹی ہے جو متوسط اور غریب طبقہ کے لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے- اور یہی پارٹی سب کی خوشحالی کی ضمانت ہے- برسی کی تقریب کے آخر میں محمد اکرم شہزاد نے محترمہ بینظیر بھٹوشہید اور پیپلز پارٹی کے دیگر شہداء کےلئے دعائے مغفرت کی گئی