دبئی (نمائندہ خصوصی)نیپ یو اے ای تنظیم سازی کا عمل جاری , این ایس ایف کے سابق مرکزی رہنماؤں کی شمولیت . ارسلان عباسی , فرخ شاہین اور کامریڈ تنصیف پارٹی میں شامل , جاندار رول ادا کرنے پر پر عزم . نیشنل عوامی پارٹی یو اے ای کنوئینگ باڈی کے زیر اہتمام تجدید رکنیت اور نئی رکنیت سازی کاعمل جاری ہے . نیپ کے یو اے ای کے دوستوں نے سابق این ایس ایف کے کارکنوں اور عوام سے اپنے رابطہ تیز کر لئے ہیں . کنوئینگ باڈی کے چیرمین جنید احمد نے نئے شامل ہونے والوں دوستوں کو سوشلسٹ پارٹی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیشے کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پارٹی کی تعمیر کا کام سائنٹیفک بنیادوں پر جاری رہے گا . انہوں نے اس موقع پر پانچ فروری کے حوالے سے کہا کہ پانچ فروری کے دن کی حیثیت ایک ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں ہے . این ایس ایف کے گزشتہ راولپنڈی برانچ کے کنونشن کو روکنے پر پارٹی اور این ایس ایف پانچ فروری کو یوم سیاہ کیطور پر بنائے گی اور اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی . نیپ یو اے ای شہید کشمیر مقبول کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکی برسی کو یو اے ای کے اندر بنائے گی . مقبول بٹ کی جدوجہد تمام تر آزادی پسندوں کیلئے مشعل راہ ہے .