آصف نور حسین کا بحریہ ٹاؤن میں سیشن جج کے قتل کی شدید مذمت ‘حکومت پاکستان سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

دبئی (نمائندہ خصوصی)دبئی کے سماجی رہنما آصف نور حسین نے بحریہ ٹاؤن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہےکہا ہے کہاوورسیز کمیونٹی میں سینئرسیشن جج کے قتل پر شدید تشویش پائی جاتی ہیں جہاں جج محفوظ نہ ہوں وہاں عام آدمی کو کیسے انصاف ملے گا ‘انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے جج کے قاتلوں اور اس واقعے میں ملوث ذمے داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی

‘ حکومت پاکستان شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،بحریہ ٹاؤن نامی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں آئے روز شہریوں کا قتل انتظامیہ اور مالکان کیلئے لمحہ فکریہ ہے،بعض اداروں،بااثرسرداری نظام اور ظالم وڈیرہ شاہی نے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کواپنی کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے جس کی سرکوبی ونیٹ ورک ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلئے حکومت وقانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں