دبئی (نمائندہ خصوصی)9مئی واقعہ کی مذمت ۔ پاک فوج ہمارے سروں کاتاج ہے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مسلم کانفرنس یواے ای تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر مسلم کانفرنس یواے ای چوہدری سکندر کی رہائش پر مسلم کانفرنس یواے ای کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں 9 مئی کے واقعہ کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چوہدری سکندر حیات کی پروگرام شہداء جموں کشمیر اور پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں سابق جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس ساجد گردیزی ۔مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رانا افتخار ۔ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان خصوصی سردار ادریس کاظم سابق صدر مسلم کانفرنس دوبئی سردار صداقت عباسی ۔ سابق نائب صدر مسلم کانفرنس یو اے ای سردار ارشد محمود راجہ انوار اور میڈیا کوڈنیٹر مسلم کانفرنس یو اے ای راجہ شجاعت صابر مرکزی رہنما مسلم کانفرنس سردار باسط عباسی۔ عامر مشتاق باقی کثیر تعداد میں ساتھیوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد جس پر تمام ساتھیوں نے آپنے آپنے خیالات کا اظہار کیا۔