یوم نیلہ بٹ کشمیر کی تاریخ میں مینار پاکستان کی حیثیت رکھتا ہے‘سردار مصطفیٰ

الکویت سٹی (نماہندہ خصوصی )یوم نیلہ بٹ کشمیر کی تاریخ میں مینار پاکستان کی حیثیت رکھتا ہے،،،تئیس اگست کو سرزمیں پونچھ سے کثیر تعداد میں لوگ نیلہ بٹ پہنچ کر تحریک تکمیل پاکستان کی تجدید عہد کرینگے ، کارکنان مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد کی ولولہ انگیز قیادت میں پوری طرح متحد ہیں ،مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی علمبردار ہے ، اور کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھے گے ،،ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کویت کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار مصطفی آحمد نے اپنے ایک آخباری بیان میں کیا ہے،،