متحدہ عرب امارات نے ملازمین کیلئے بے روزگار انشورنس متعارف کرا دی

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات نے بے روزگار انشورنس متعارف کرا دی اماراتی انسانی وسائل کی وزارت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں میں کام کرنے والے تمام ملازمین “بے روزگاری انشورنس” کرائیں‘یکم اکتوبر سے پہلے تمام ملازمین بے روزگاری انشورنس اسکیم میں رجسٹریشن کرائیںامارتی حکام کا مزہد کہنا تھا کہ اعلان کردہ مدت میں انشورنس نہ کرانے پر جرمانہ ہوگا، ملازمین پر 400 درہم جرمانہ ہوگا، آجروں کے بجائے بے روزگاری انشورنس رجسٹریشن ملازمین پر لازم ہے‘ان کا مزید کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات نے بے روزگاری انشورنس اسکیم کا اعلان یکم جنوری 2023 کو کیا گیا تھا ملازمین کو نوکری ختم ہونے کی صورت میں تین ماہ کے نقد معاوضے کا حقدار ہوگا