عوامی ایکشن کمیٹی اوورسیز کی 5اکتوبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان

دبئی (نمائندہ خصوصی)اوور سیز کمیونٹی عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے 5 اکتوبر کو دی جانے والی ریاست گیر پہیہ جام ،شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔۔ 5 اکتوبر کو ریاست آزاد جموں کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے مہنگائی ، بے روزگاری ، بے جا ٹیکسز ، لوڈ شیڈنگ سمیت عام آدمی کے حقوق کے لیے ہڑتال کی کال خوش آئند ہے ۔ اسمبلی میں بیٹھے ہوے عوامی نمائندگان کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ۔ عوامی نمائندوں کو اس وقت عوام شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا ورنہ عوام ان کے گھروں اور اسمبلی کے گھیراؤ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جاۓ ، عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والے نوجوانوں کی گرفتاری سے حکومت باز آے وزیر اعظم فلفور نوٹس لیں اور گرفتار ساتھیوں کو فلفور رہا کریں ورنہ عوام کے ہاتھ اور آپ کے گریبان ہوں گے ۔عوام کا بنیادی مطالبہ سستہ آٹا ، سستی بجلی ، فضول ٹیکسز کا خاتمہ ، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ، وزیروں مشیروں کے فضول پروٹوکول اور سہولیات کا خاتمہ ہر صورت میں پورا ہونا چاہئیے ۔۔